نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تلنگانہ کے گوش محل سے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے 30 جون 2025 کوتلنگانہ بی جے پی صدرکے طورپراین رام چندرراؤکی تقرری کے خلاف احتجاج میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے استعفیٰ میں سنگھ نے پارٹی قیادت پرکارکنوں کونظراندازکرنے اورغلط قیادت کا انتخاب کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے ریاستی صدرکے انتخاب کے سلسلے میں پارٹی کی حکمت عملی سے اختلاف کیا تھا۔ اب بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ ٹی راجہ سنگھ جنہیں ‘ٹائیگرراجہ سنگھ’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، تلنگانہ کے گوش محل اسمبلی حلقہ سے مسلسل ایم ایل اے منتخب ہوتے رہے ہیں۔ ٹی راجہ سنگھ نے 2014، 2018 اور2023 کے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں گوش محل سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ خاص طور پر2018 میں، جب بی جے پی کے زیادہ ترامیدوارہارگئے تھے، تب بھی انہوں نے اپنی سیٹ برقراررکھی۔ یہ سیٹ ہندواکثریتی ہے اورحیدرآباد کی لوک سبھا سیٹ کے تحت آتی ہے، جہاں اے آئی ایم آئی ایم لیڈراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ان کی جیت میں ہندو ووٹوں کا پولرائزیشن اہم رہا ہے۔ ٹی راجہ سنگھ ایک شدت پسند ہندتوا لیڈر کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ وہ گئورکشا (گائے کے تحفظ) اورہندتوا کی نمائندگی کرتے ہوئے اشتعال انگیزتقاریرکرتے رہتے ہیں۔ وہ بجرنگ دل اورشری رام یوا سینا جیسی ہندوتوا تنظیموں سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ راجہ سنگھ اپنی اشتعال انگیزاورمتنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ چند سال قبل انہیں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایسے ہی متنازعہ ریمارکس پرگرفتاربھی کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی نے انہیں معطل کردیا تھا، لیکن 2023 کے انتخابات سے پہلے ان کی معطلی منسوخ کردی گئی۔ ٹی راجہ سنگھ کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں، جن میں سے کچھ فرقہ وارانہ جرائم سے متعلق ہیں۔
Source: social media
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا
ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی

دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی