International

ایلون مسک 114 سال تک ہر گھنٹے 1 ملین ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود دیوالیہ نہیں ہونگے

ایلون مسک 114 سال تک ہر گھنٹے 1 ملین ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود دیوالیہ نہیں ہونگے

امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بزنس مین بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 12 جون 2026ء کو ان کی خلائی اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص مارکیٹ میں آنے کے بعد ان کی مجموعی دولت تقریباً 1.26 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گئی۔ اسپیس ایکس کے حصص 150 ڈالرز فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے جس کے بعد کمپنی کی مالیت تقریباً 1.77 ٹریلین ڈالرز ہو گئی۔ ایلون مسک کی دولت میں ٹیسلا میں موجود حصص بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اگر 1 ٹریلین ڈالرز میں سے ایلون مسک 1 ملین ڈالرز ہر گھنٹے خرچ کریں تو یہ رقم ختم ہونے میں 114 سال سے بھی زیادہ وقت لگے گا۔ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی دولت دنیا کے بیشتر ممالک کی معیشتوں سے بھی زیادہ ہو چکی ہے جبکہ ان کی مجموعی دولت کئی معروف ارب پتی شخصیات کی مشترکہ دولت سے بھی بڑھ گئی ہے۔ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی یہ دولت زیادہ تر کمپنیوں کے حصص کی مالیت پر مشتمل ہے اور اس کا انحصار مارکیٹ ویلیو پر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments