امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک رات میں ایران کو تباہ کر دینگے شاید وہ رات کل ہو سکتی ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے تاریخ کا اہم آپریشن انجام دیا، ہم نے گذشتہ روز بڑا اہم ریسیکیو مشن سرانجام دیا۔ ہم نے ایران سے پائلٹ کو دن کی روشنی میں نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں مشن کے دوران امریکی فوجیوں کو انتہائی قریب سے فائرنگ کا سامنا بھی ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک پائلٹ کو واپس لانے کے لیے 200 فوجیوں نے آپریشن کیا، امریکی ایئرمین کے ریسکیو آپریشن میں 21 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ دوسرے ریسکیو آپریشن میں 155 امریک طیاروں نے حصہ لیا، ان 155 طیاروں میں 4 بمبار طیارے، 64 فائٹر طیارے، 48 ری فیولنگ ٹینکرز اور 13 ریسکیو ایئرکرافٹ شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریت میں پھنسے اپنے دو بڑے طیارے تباہ کیے کیوں کہ اس میں اہم سامان تھا، اپنے دونوں طیارے اس لیے تباہ کیے تاکہ دشمن کے ہاتھ نہ لگیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے امریکی فوج کو آپریشن کرنے کا حکم دیا تھا، پائلٹ کی تلاش کے لیے ہمارے طیارے ایران کے اندر تک گئے۔ ہماری فوج نے اہم ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے اپنے پائلٹ کو ریسکیو کرنے کے لیے رسک لیا، آپریشن بہت خوب تھا ریسکیو آپریشن میں کوئی اہلکار تک زخمی نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ روز کے مشن میں ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے، جدید امریکی ہیلی کاپٹروں کی کارکردگی نہایت شاندار رہی۔ بطور کمانڈر ان چیف میں اپنے فوجیوں کی کل کی شاندار کارکردگی کبھی نہیں بھول سکتا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پائلٹ ریسکیو کرنے کے تاریخی آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہمارے پاس بہت ذہین اور باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ ایران کے خلاف امریکا کی جنگ اچھی طرح سے جاری ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یران ریسکیو مشن کی خبر لیک کرنے والے بندے کا نام میڈیا اداروں سے پوچھوں گا۔ قومی سلامتی کے تناظر میں اس شخص کو جیل ہونی چاہیے جس نے خبر لیک کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں 30 دن کے دوران 10 ہزار سے زائد جنگی پروازیں کی گئیں۔ پرانے جہازوں اور سامان کے بجائے اپنے جوانوں کی جان بچانے کو ترجیح دی۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران میں ریسکیو آپریشن معمولی نہیں بہت خطرے والا تھا۔ ایرانی اب تک حیران ہیں کہ امریکا نے ایسا کیسے کر لیا؟ انہوں نے کہا کہ ریسکیو مشن میں ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ ایران پر آج بھی بڑی تعداد میں حملے ہوں گے اور منگل کو اس سے زیادہ ہوں گے۔ امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران کی صبح چار بجے کے بعد ہم نے اپنا پہلا ریسکیو آپریشن کیا، یہ ایک خطرناک آپریشن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے پائلٹ کو واپس لانے کے لیے ڈرونز اور ٹیکٹیکل طیارے استعمال کیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع