جنیوا / کنشاسا : مشرقی جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی نایاب قسم ’بنڈی بوجیو‘ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اس وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اب تک اس ایبولا وائرس کے ایک ہزار سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس مخصوص قسم کے ایبولا وائرس سے بچاؤ کے لیے تاحال نہ کوئی منظور شدہ ویکسین موجود ہے اور نہ ہی اس کا کوئی مؤثر علاج ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحتِ عامہ’سیپی‘ (سی ای پی آئی) نے کانگو میں پھیلنے والے خطرناک ایبولا بنڈی بوجیو وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری تیز کرنے کے لیے موڈرنا اور دیگر اداروں کو تقریباً 6 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Moderna Ebola vaccine رپورٹس کے مطابق مشرقی جمہوریہ کانگو میں ایبولا بنڈی بوجیو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اس وائرس کے خلاف تاحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا علاج موجود نہیں۔ سیپی کے سربراہ رچرڈ ہیچیٹ نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی مراحل کی ویکسینز چند ماہ کے اندر کلینیکل ٹرائلز کے لیے تیار کی جاسکتی ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ مشرقی کانگو کی غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال ٹرائلز کے عمل کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق کانگو میں اب تک ایبولا کے 282 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 42 اموات شامل ہیں، جبکہ تقریباً 1100 مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، یوگنڈا میں بھی 9 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سیپی نے موڈرنا کی تجرباتی ویکسین کے پری کلینیکل اور ابتدائی کلینیکل ٹرائلز کے لیے 5 کروڑ ڈالر تک کی امداد مختص کی ہے۔ موڈرنا کے چیف ایگزیکٹو اسٹیفن بینسل کے مطابق کمپنی پہلے ہی ایبولا پر ابتدائی تجربات میں مثبت نتائج حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کا مقصد مہلک وائرس سے تحفظ فراہم کرنا اور خوراک کے نظام کو آسان بنانا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ویکسین ایک خوراک پر مشتمل ہوگی یا دو خوراکوں پر۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ