سڈنی (12 اپریل ): آسٹریلیا نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ امریکا اور ایران میں 15 روزہ جنگ بندی کے بعد فریقین کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے۔ تاہم کوئی معاہدہ طے نہ پانے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں آیا وفد واپس چلا گیا جب کہ ایران نے بھی کسی معاہدے تک نہ پہنچ پانے کی تصدیق کی۔ اسی تناظر میں عالمی امن کے لیے آسٹریلیا نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مذاکرات کا بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونا مایوس کن ہے۔ موجودہ صورتحال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور فوری طور پر بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔ پینی وونگ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اس تنازع کا جلد اور پُرامن حل چاہتا ہے تاکہ خطے میں استحکام بحال ہو سکے۔ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو اس کے انسانی اور معاشی اثرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں اور عالمی معیشت بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی