International

اطالوی وزیر اعظم اے آئی سے بنی اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے سے پریشان، اہم بیان دے دیا

اطالوی وزیر اعظم اے آئی سے بنی اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے سے پریشان، اہم بیان دے دیا

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنی اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے سے پریشان اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اہم بیان جاری کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جورجیا میلونی نے بتایا کہ اے آئی سے تیار کردہ ان کی جعلی نازیبا تصاویر تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔ اطالوی وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ایسی غلط تصاویر عوام کو دھوکہ دے سکتی ہیں اور ان لوگوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں جو اپنا دفاع کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ جورجیا میلونی نے کہا کہ کئی ایسی تصاویر بنائی گئی ہیں جنہیں سیاسی مخالفین نے اصلی بنا کر پیش کیا ہے، اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب لوگوں پر حملے کرنے اور جھوٹ پھیلانے کیلیے کسی بھی حربے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ’اصل نکتہ میری ذات سے بالاتر ہے۔ ڈیپ فیکس ایک خطرناک ہتھیار ہیں کیونکہ یہ کسی کو بھی دھوکا دینے، ورغلانے اور نقصان پہنچانے کیلیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ میں اپنا دفاع کر سکتی ہوں لیکن بہت سے دوسرے لوگ ایسا نہیں کر پاتے۔‘ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آن لائن مواد کو سچ سمجھنے یا شیئر کرنے سے پہلے اس کی اصلیت کی جانچ ضرور کریں، ایک اصول ہمیشہ لاگو ہونا چاہیے کہ پہلے تصدیق کریں اور شیئر کرنے سے پہلے سوچیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments