آسٹریلیا کے بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے قومی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی، انہوں نے اپنے حریف قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو بھاری مارجن سے شکست دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عالمی بے یقینی کے اس دور میں انتھونی البانیز کی محتاط مگر مستقل قیادت عوام کو بھا گئی اور انہوں نے سخت گیر اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن کو مسترد کر دیا۔ دوسری جانب، اپوزیشن جماعت کے پیٹرڈٹن نے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ ہم انتخابی مہم کے دوران خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور میں اس شکست کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ سابق پولیس افسر پیٹر ڈٹن کو یہ غیر معمولی شرمندگی بھی اٹھانا پڑی کہ ان کی اپنی نشست بھی خطرے میں پڑ گئی۔ دوسری جانب، انتھونی البانیز کی لیبر پارٹی پارلیمنٹ میں غیر متوقع طور پر بڑی اکثریت حاصل کرنے کی کوششوں میں تھی جس میں انہیں کسی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قومی نشریاتی ادارے اے بی سی کے معروف انتخابی تجزیہ کار انتھونی گرین نے کہا کہ یہ لیبر کے لیے ایک بڑی جیت ہو سکتی ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے انتخابی مہم کے دوران قابل تجدید توانائی کو اپنانے، بگڑتے ہوئے رہائشی بحران سے نمٹنے اور بوسیدہ صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔ دوسری جانب، ان کے حریف پیٹر ڈٹن اپنی مہم کے دوران امیگریشن میں بڑی کٹوتی، جرائم کے خلاف سخت کارروائی اور جوہری توانائی پر طویل عرصے سے عائد پابندی ختم کرنے کے وعدے کیے تھے۔ سڈنی یونیورسٹی کے سیاست کے لیکچرر ہنری ماہر نے اے ایف پی کو بتایا ’عالمی عدم استحکام کے وقت ہمیں توقع تھی کہ عوام ایک مستحکم اور موجودہ قیادت کی طرف ہی واپس جائیں گے‘۔ انتخابی مہم کے دوران پیٹر ڈٹن کی جانب سے سرکاری محکموں میں کٹوتی کی پالیسی نے عوام کو نالاں کیا، کیونکہ امریکا میں ایلون مسک کی قیادت میں اسی طرح کی کٹوتیاں بدنظمی کا باعث بنیں۔
Source: social Media
شام پر صیہونیوں کے اسرائیل کے حملے کھلی جارحیت ہے:حزب اللہ لبنان
حساس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا تل ابیب کا دورہ متوقع
بحر ہند اور بحرالکاہل میں چین کا رویہ جارحانہ،تائیوان پر ممکنہ محاصرہ خارج از امکان نہیں
امریکی مداخلت اور خود مختاری پر سمجھوتا قبول نہیں، میکسیکو کی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی دھماکوں میں بچ جانے والے زخمی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی
"دل میں اکثر کسی کو مارنے کی خواہش ہوتی ہے": ہمیشہ پُر سکون نظر آنے والے ولادیمیر پوتین
برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے
پاکستان کا 450 کلومیٹر رینج کے حامل میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ
ٹرمپ نے چین کی کم مالیت والی ’بے وقعت‘ درآمدی اشیا پر بھی ٹیکس عائد کردیا
جرمنی میں دائیں بازو کی تنظیم کو سرکاری طور پر انتہاپسند قرار دیدیا گیا
صرف 3 دن؟ زیلنسکی نے پیوٹن کی امن پیشکش کو مسترد کر دیا
ٹک ٹاک کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی، چین کا سخت ردعمل سامنے آگیا
یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا منصوبہ
پاکستان نے اپنی بندرگاہ پر انڈین پرچم بردار جہازوں کا داخلہ بند کر دیا