آسٹریا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس نے اپنی فضائی حدود سے امریکی فوجی طیاروں کے گزرنے کی تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت پر سختی سے قائم رہے گی۔ آسٹریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مائیکل باور نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جنہیں شروع ہی سے مسترد کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی معاملہ کسی ایسی ریاست کا ہو جو حالتِ جنگ میں ہو تو ایسی درخواستوں کو مستردکر دیا جاتا ہے۔ اطالوی وزارت دفاع کے ذرائع اور مقامی میڈیا نے منگل کے روز اطلاع دی تھی کہ اٹلی نے بھی مشرق وسطیٰ میں جنگی مشن پر جانے والے بعض امریکی طیاروں کو صقلیہ کے مشرقی علاقے میں واقع سیگونیلا بیس پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکہ کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کی شرائط کے تحت امریکی فوجی طیارے بعض اطالوی فوجی اڈوں کو استعمال تو کر سکتے ہیں لیکن ان کا استعمال صرف لاجسٹک مقاصد تک ہی محدود رہ سکتا ہے۔ ان ممالک سے قبل سپین کی حکومت بھی یہ واضح کر چکی ہے کہ اس نے ایران کے خلاف مشن پر مامور امریکی طیاروں کے لیے ملک کی فضائی حدود بند کر دی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع