اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اپنے ہوائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق منگل کو ایران کی جانب سے کیے جانیوالے میزائل حملوں نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات کئی ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوجی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ان حملوں میں فوجی تنصیبات کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ منگل کی رات ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں اس کے کچھ ہوائی اڈے نشانہ بنے، تاہم اسرائیلی فضائیہ کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ صہیونی فوج کے مطابق میزائل حملے سے ہوائی اڈوں میں موجود دفتر اور دیکھ بھال کی عمارتوں کو نقصان پہنچا، لیکن کوئی اہم ڈھانچہ متاثر نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد بھی اسرائیلی فضائیہ نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، جن میں بیروت میں حزب اللّٰہ کے خلاف بڑی کارروائیاں، جنوبی لبنان میں زمینی افواج کی حمایت، اور غزہ میں حملے شامل ہیں۔
Source: Social Media
اسرائیلی فوج کے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے، 28 فلسطینی شہید
صرف موت ہی ہمارے مصائب ختم کر سکتی ہے: غزہ کی ایک لاچار ماں کی المناک داستان
کعبۃ اللّٰہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر
ہالینڈ کی پولیس نے غزہ کے حامی 50 مظاہرین کو گرفتاراور 340 کو ایمسٹرڈیم سے نکال دیا
مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان، ٹرمپ نے اتفاق کرلیا
صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے متعدد حملے