اسرائیل کی فوج کو شدید افرادی قوت کے بحران کا سامنا ہے جبکہ مسلسل جنگی محاذوں نے فوجی نظام پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، فوج میں اس وقت تقریباً 12 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جس کے باعث جنگی مشنز متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے دوران 5300 خواتین کو اسرائیلی فوج میں شامل کیا گیا جبکہ خواتین جنگجوؤں کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا، فرانس، آسٹریلیا، روس، یوکرین اور دیگر ممالک سے تقریباً 7 ہزار افراد کو اسرائیلی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے صرف یہودی افراد کو اسرائیلی فوج میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کو اب بھی 7 ہزار مزید جنگجو سپاہیوں کی ضرورت ہے جبکہ سات مختلف محاذوں پر جاری جنگ نے فوجی وسائل کو شدید متاثر کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ اہلکار جنگی مشنز کے لیے ناکافی ہیں جبکہ ریزرو فوجیوں کی طویل ڈیوٹیوں کے باعث تھکن اور دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لازمی فوجی سروس کی مدت بڑھانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو افرادی بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی