International

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نائب اور بھتیجے کو ہلاک کرنے کا اعلان

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نائب اور بھتیجے کو ہلاک کرنے کا اعلان

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گذشتہ روز بیروت پر کیے گئے ایک حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کے نائب کو قتل کر دیا ہے۔ اسی طرح اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے جمعرات کو "ایکس" پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسرائیلی افواج نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے ذاتی معاون علی یوسف حرشی کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ گذشتہ رات جنوبی لبنان میں انفراسٹرکچر کے ایک سلسلے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حرشی، جو کہ نعیم قاسم کا بھتیجا تھا، ان کا قریبی اور ذاتی مشیر بھی تھا۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس نے نعیم قاسم کے دفتر کے انتظام اور اس کی سکیورٹی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے مزید دو مرکزی گزر گاہوں کو نشانہ بنایا ہے جنہیں حزب اللہ کے ارکان دریائے لیطانی کے شمال سے جنوب کی طرف منتقلی کے لیے استعمال کرتے تھے تاکہ ہزاروں کی تعداد میں جنگی سازوسامان، راکٹ اور لانچر منتقل کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے تقریباً 10 اسلحہ گوداموں، لانچروں اور کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کا بھی ذکر کیا۔ اسی دوران ایک با خبر اسرائیلی عہدے دار نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی افواج نے گذشتہ روز کے حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈروں سمیت 220 ارکان کو ہلاک کیا ہے۔ لبنان میں گذشتہ روز ایک خونی دن دیکھا گیا، جہاں اسرائیل نے صرف 10 منٹ کے دوران دارالحکومت بیروت کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد فضائی حملے کیے، جن میں وہ گنجان آباد محلے بھی شامل تھے جو پہلے محفوظ تصور کیے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ ملک کے جنوب اور مشرق میں بقاع کے درجنوں قصبوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ لبنانی ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments