اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے پولیٹ بیورو کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں ملوث حماس کے رکن اور اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو جمعرات کے روز غزہ پٹی پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ نشانہ بنائے گئے حماس رکن کی شناخت ولید ہنیہ کے نام سے ہوئی، جو مزاحمتی تنظیم کے عسکری ونگ میں فورس کا ڈپٹی کمانڈر تھا۔ آئی ڈی ایف نے مزید کہا کہ ولید ہنیہ نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں داخل ہونے والے حماس کے مزاحمت کاروں کی کمانڈ کی تھی، اور اس حیثیت سے وہ سیل کو آپریشنل ہدایات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے میں ملوث تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع