اسرائیلی فوج کی جانب سے رات تہران پر شدید حملے کیے گئے، سرکاری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔ لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، ایران اور حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر جوابی حملے کیے، تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ خطرے کے سائرن سن کر بنکرز کی طرف دوڑنے والے6 اسرائیلی آباد کار بھگدڑ میں زخمی ہوگئے، بنکرز کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں اے 10 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو دُگنا کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی 24 گھنٹوں میں مزید 48 اسرائیلی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، لبنان میں 2 مارچ سے اب تک 10 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 309 زخمی ہو چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع