اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کو امریکی ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات کی وجہ سے اپنا امریکا کا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے اتمار بن گویر کو بتایا کہ انہیں ویزا حاصل کرنے کے لیے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس فراہم کرنے کے لیے ذاتی طور پر حاضر ہونا پڑے گا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں ویزے کے حصول کے لیے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس فراہم کرنے کے لیے اسرائیلی وزیر کو ذاتی طور پر طلب کیے جانے کو ویزا دینے میں ہچکچاہٹ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتمار بن گویر کو مبینہ طور پر ایک اسرائیلی تاجر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے میامی جانا تھا۔ واضح رہے کہ یہ اسرائیلی انتہا پسند وزیر اپنے اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع