ایک کینیڈین ٹیکنالوجی مانیٹرنگ گروپ نے بتایا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک سابق رکن، جو غیر قانونی نگرانی کی کارروائیوں کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی میں کام کر رہے تھے، کے اپنے فون کو اسرائیل کے تیار کردہ جاسوسی ٹول کے ذریعے ہیک کر لیا گیا تھا۔ رائٹرز نے کہا ہے کہ سیٹیزن لیب ریسرچ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ٹیلی ویژن صحافی سے رکنِ پارلیمنٹ بننے والے یونانی شہری اسٹیلیوس کلوگلو کا فون اکتوبر 2022 سے مارچ 2023 کے درمیان کم از کم تین بار پیگاسس سپائی ویئر کے ذریعے ہیک کیا گیا۔ پیگاسس سپائی ویئر اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کا تیار کردہ ٹول ہے۔۔ رپورٹ میں یہ بھی اشارہ کیا گیا کہ جب کلوگلو کو نشانہ بنایا گیا تو وہ یورپی پارلیمنٹ کی (PEGA) کمیٹی کے رکن تھے جو 2022 میں پورے یورپی یونین میں فونز کی غیر قانونی ہیکنگ کی کارروائیوں کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے بنیادی طور پر پیگاسس اور اس جیسے دیگر ٹولز کے استعمال پر توجہ مرکوز کی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ پورے بلاک میں حکومتوں نے ممکنہ طور پر کسی نہ کسی طریقے سے سپائی ویئر استعمال کیا ہے۔ یہ استعمال کچھ قانونی اور کچھ غیر قانونی تھا۔ کلوگلو نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہیکنگ کے پیچھے موجود لوگوں کی جرات کی حد دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ مجھے یہ توقع نہیں تھی کہ پیگا کمیٹی کے ایک رکن کی پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کی جائے گی، مجھے امید نہیں تھی کہ وہ اس حد تک لاپرواہ ہوں گے۔ دوسری طرف یورپی پارلیمنٹ نے کلوگلو کے معاملے پر براہِ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن اس نے کہا کہ اس کے آئی ٹی سکیورٹی ادارے ورکنگ انوائرمنٹ پر ممکنہ سائبر حملوں کے ساتھ ساتھ سائبر سیکیورٹی کے خطرات کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ نے یہ بھی بتایا کہ سپائی ویئر کا پتہ لگانے والے ٹولز 2022 سے تمام اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے دستیاب ہیں۔ گزشتہ ماہ منظور کی گئی ایک رپورٹ میں اس کے دائرہ کار کو پارلیمانی کاموں میں استعمال ہونے والے تمام آلات تک وسیع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ این ایس او نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس کے جاسوسی ٹولز سنگین جرائم کو پکڑنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن کمپنی کو صحافیوں، سیاسی مخالفین اور شہری حقوق کے کارکنوں کی بلاجواز نگرانی میں سہولت فراہم کرنے کے بار بار الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی حکومت نے بھی 2021 میں انسانی حقوق اور قومی سلامتی سے متعلق خدشات کی بنا پر این ایس او کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع