اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی دراندازی کے بعد لڑائی میں اپنے 8 فوجیو ں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق اعترافی بیان جنوبی لبنان میں زمینی دراندازی کے اگلے دن سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ اور اسرائیل نے جنگ کی صورتحال پر الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل نے ایرانی میزائل حملے کے اگلے ہی روز ملک کے شمالی حصے میں کچھ مقامات پر عوامی اجتماعات پر عائد پابندی میں نرمی کردی ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ نے گولان کی پہاڑیوں پر رہائشی افراد کو کھلے مقامات پر 50 کی تعداد میں جمع ہونے اور بند جگہوں پر 250 تک لوگوں کے اجتماع کی اجازت دے دی ہے اس کے ساتھ ہی لبنانی سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی شہریوں کے انخلا کے احکامات پر بدستور عمل کیا جارہا ہے۔
Source: Social Media
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ
کولمبیا: بس کھائی میں جا گری، 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت 19 افراد ہلاک: ادارہ برائے شہری دفاع
220 افراد جاں بحق، شمال مشرقی شام میں تصادم جاری
اسرائیل کی غزہ میں بمباری، 65 سے زائد فلسطینی شہید، ایک ہی خاندان کے 11 افراد بھی شامل
220 افراد جاں بحق، شمال مشرقی شام میں تصادم جاری
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
قازقستان میں شدید برفباری، سڑکوں پر پھسلن سے 95 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں