چار با خبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ طور پر ایلیٹ فوجی اور انٹیلی جنس یونٹس تعینات کیے تھے۔ یہ اقدام تہران کے خلاف آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے کئی ممالک میں قائم خفیہ مقامات کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایران کی شمالی سرحد کے قریب، جنوبی آذربائیجان میں کئی مقامات سے کام کیا۔ یہ مقامات ایران کے تبریز شہر سے تقریباً 60 میل کے فاصلے پر تھے، جسے اسرائیل نے جنگ کے دوران نشانہ بنایا تھا۔ ان مقامات پر خصوصی کمانڈو یونٹس بھی تعینات کیے گئے، جنہوں نے معلومات جمع کرنے اور ڈرون چلانے کے مشن انجام دیے۔ اس سے اسرائیل کو جنگ کے دوران شمالی ایران میں ہونے والی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک اہم مقام ملا۔ ذرائع کے مطابق یہ مقامات عراق اور صومالی لینڈ سمیت کئی ممالک میں پھیلے خفیہ عسکری مراکز کا حصہ تھے۔ آذربائیجان میں تعینات ان فورسز میں درجنوں فوجی شامل تھے، جن میں خصوصی دستے، فضائی دستے اور موساد کے ارکان موجود تھے۔ ان آپریشنز کی تیاری جنگ کے آغاز سے ہفتوں قبل شروع ہوئی تھی۔ جنوری کے وسط میں اسرائیل نے آذربائیجان-ایران سرحد پر ایک خفیہ مشن شروع کیا جس میں جاسوسی کے آلات نصب کرنا شامل تھا۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آذربائیجان سے شروع کیے گئے آپریشنز میں 4 مارچ کو ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ کے عہدیدار رحمان مقدم کا قتل شامل تھا، جن پر اسرائیل نے 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا۔ اگلے ہی روز ڈرون نے آذربائیجان کے علاقے ناخچیوان میں ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس پر صدر الہام علیوف نے ایران پر الزام لگایا، تاہم تہران نے اسے مسترد کر دیا۔ دوسری جانب امریکہ میں آذربائیجان کے سفارت خانے نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیسرے ممالک کے خلاف اپنے علاقے کے استعمال کے بے بنیاد دعوؤں کو قطعی طور پر رد کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک ذریعے نے بتایا کہ صومالی لینڈ نے اسرائیل کو ایک اضافی فوجی مقام فراہم کیا، جسے ایران کے لیے طویل فاصلے کی پروازوں میں ہوائی جہازوں کے لیے ممکنہ اسٹاپ اوور کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی اور عسکری تعلقات بہت گہرے ہیں۔ باکو اسرائیل کو اس کی تیل کی ضروریات کا بڑا حصہ فراہم کرتا ہے، جبکہ اسرائیل اسے جدید ہتھیار فروخت کرتا ہے۔ آذربائیجان 2016 میں اسرائیلی "آئرن ڈوم" سسٹم خریدنے والا پہلا غیر ملکی ملک بھی تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع