International

اسرائیل نے جنوبی سلوان میں 14 فلسطینی عمارتیں خالی کراکر گرانا شروع کردیں

اسرائیل نے جنوبی سلوان میں 14 فلسطینی عمارتیں خالی کراکر گرانا شروع کردیں

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل نے جنوبی سلوان میں 14 فلسطینی عمارتیں خالی کرا کر گرانا شروع کر دیں۔ مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق سلوان کے محلہ حئی البستان میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی جاری ہے۔ ادھر دوسری جانب غزہ میں 24 گھنٹے میں اسرائیلی کارروائیوں سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد 591 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 1,591 زخمی اور 750 لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 72,045 فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1,71,686 سے زیادہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments