اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی افواج غزہ کی پٹی کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے پٹی کے اندر اپنے کنٹرول کا دائرہ کار گزشتہ اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی شقوں سے زیادہ وسیع کر دیا ہے۔ نیتن یاہو کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب فلسطینی پٹی میں اب بھی روزانہ کی بنیاد پر تشدد دیکھا جا رہا ہے۔ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور جنگ کے مستقل خاتمے کی کوششوں میں رکاوٹوں کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ہم نے پوری دنیا کو وہ عظیم طاقت دکھائی ہے جو ہمارے لوگوں، ہماری ریاست اور ہماری فوج میں پوشیدہ ہے۔ ہم اپنے تمام قیدیوں کو گھر واپس لے آئے ہیں۔ آخری فرد تک کو واپس لائے ہیں۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ایسے تھے جو کہہ رہے تھے پیچھے ہٹ جاؤ، پیچھے ہٹ جاؤ! ہم پیچھے نہیں ہٹے۔ آج ہم 60 فیصد پر کنٹرول رکھتے ہیں اور کل ہم دیکھیں گے۔ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں غزہ کے اندر اسرائیلی افواج کی اس حد تک واپسی کی دفعات شامل ہیں جسے "پیلی لائن" کہا جاتا ہے۔ پیلی لائن تک واپسی سے بھی اسرائیل کا پٹی کے 50 فیصد سے زیادہ علاقے پر ان کا کنٹرول برقرار رہے گا۔ نیتن یاہو کے بیانات فوج کی جانب سے اپنی تعیناتی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی پہلی سرکاری تصدیق ہیں جو ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی افواج کی نام نہاد نارنجی لائن کی طرف پیش قدمی کی بات کی گئی تھی۔ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں ان آخری قیدیوں کی رہائی دیکھی گئی جنہیں حماس نے 2023 کے حملوں کے دوران حراست میں لیا تھا۔ جہاں تک دوسرے مرحلے کا تعلق ہے، اس میں پیچیدہ مسائل شامل ہیں جن میں شاید سب سے نمایاں حماس کا اسلحہ سے دستبردار ہونا ہے۔ اس کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا ہوگا۔ حماس اور ثالثوں کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ان مسائل میں پیش رفت کی رکاوٹوں کے ساتھ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اگر حماس نے اسلحہ چھوڑنے سے انکار کیا تو فوج غزہ میں دوبارہ لڑائی شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ نیتن یاہو نے کئی مواقع پر کہا ہے کہ اگر حماس نے اپنا اسلحہ ترک نہ کیا تو اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کر دے گا۔ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے غزہ میں وزارت صحت کے مطابق کم از کم 850 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی