International

اسرائیل نے فلاڈلفیا میں سرنگوں کے مناظر جاری کر دیے، سرنگیں مصر تک جاتی ہیں

اسرائیل نے فلاڈلفیا میں سرنگوں کے مناظر جاری کر دیے، سرنگیں مصر تک جاتی ہیں

اسرائیل نے ایک سرنگ کی تصاویر جاری کی ہیں جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ غزہ پٹی کے جنوب میں رفح کے نیچے کھودی گئی ایک سرنگ کی ہے جو مصر کی سرحد تک جاتی ہے۔ غزہ پٹی کے تباہ حال جنوبی حصے کے دورے میں اسرائیلی فوج کے ہمراہ متعدد صحافی بھی تھے جنھیں وہاں موجود سرنگیں دکھائی گئیں۔ ان میں تل السلطان کے علاقے میں زیر زمین وہ سرنگ شامل ہے جس کے اندر سے یکم ستمبر کو 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بڑی اور وسیع سرنگ دکھائی جس کے ذریعے گزار کر ایک ٹرک کو مصر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ مصر کی جانب سے بند تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر صحافیوں کو رفح میں تل السطان میں واقع سرنگ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم اس نے ایک سرنگ کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ایک تنگ راہ داری نظر آ رہی ہے جس میں ہوا کا کوئی گزر نہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ زمین کے نیچے تقریبا 20 میٹر کی گہرائی میں واقع ہے اور یرغمالیوں کو شاید یہاں کئی ہفتے رکھا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے صحافیوں کو بتایا کہ تل السلطان کے علاقے میں سرنگوں کا ایک پورا جال ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ چھ قیدیوں کو 29 اگست کی رات قتل کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کو ان کی لاشیں تقریبا دو روز بعد ملی تھیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ چند ماہ کے دوران میں زیر زمین سرنگوں کا پتہ چلایا جن کی لمبائی 13 کلومیٹر ہے۔ معلوم رہے کہ فوج کے ہمراہ شاذ و نادر دوروں کے سوا غیر ملکی میڈیا تنظیموں کو سات اکتوبر کے حملے کے بعد غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ غزہ پٹی میں جنگ چھڑنے کے بعد اسرائیلی فوج کے حملے نے یہاں کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا۔ یہاں کی 23 لاکھ کی مجموعی آبادی میں اکثریت اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔ فلسطینی وزارت صحات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments