اسرائیل نے امریکی حکام کی جاسوسی بڑھا دی، نگرانی کا مقصد مشرقِ وسطیٰ تنازع پر ٹرمپ انتظامیہ کی خفیہ گفتگو سننا اور امریکی فیصلہ سازی کی انٹلی جنس معلومات اکٹھی کرنا ہے۔ امریکی محکمۂ دفاع پنٹاگون کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اسرائیل کی جانب سے امریکی حکام کی جاسوسی کے خدشے کا لیول بڑھا کر ’اہم‘ کر دیا ہے۔ ایک انٹرنل میمو کے مطابق اسرائیل کی انسانی جاسوسی اور تکنیکی معلومات اکٹھا کرنے کی صلاحیتیں ’نازک سطح‘ پر پہنچ چکی ہیں۔ دستاویز میں مخصوص واقعات کی ایک سیریز کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے امریکی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی جب بھی اسرائیل جاتے ہیں، تو معمول سے زیادہ احتیاط کرتے ہیں، کیوں کہ اسرائیلیوں کی شہرت ہے کہ وہ جاسوسی کرنے میں بہت جارح مزاج ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع