International

اسرائیل نے 17 ہزار فلسطینیوں کو علاج تک رسائی سے روک دیا

اسرائیل نے 17 ہزار فلسطینیوں کو علاج تک رسائی سے روک دیا

غزہ کی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل 17 ہزار ایسے فلسطینی مریضوں کو بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے سے روک رہا ہے جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ کے دوران غزہ کا صحت کا نظام شدید تباہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مریضوں کے انخلاء میں تاخیر انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے قائم مقام سیکریٹری ماہر شامیہ نے کہا ہے کہ رفح کی سرحدی گزرگاہ فروری میں جزوی طور پر کھولی گئی تھی تاہم اسرائیل نے اسے کئی بار عارضی طور پر بند بھی کیا۔ ان کے مطابق فلسطینیوں کو ہفتے میں صرف 3 دن غزہ سے نکلنے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ طبی انخلاء کے لیے کرم ابو سالم کی گزرگاہ صرف 1 دن کھولی جاتی ہے۔ ماہر شامیہ نے بتایا ہے کہ رفح کی گزرگاہ کی مسلسل بندش کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اس بحران کی مکمل ذمے داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ اُنہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ مریضوں کو آزادانہ طور پر غزہ سے باہر علاج کے لیے جانے اور واپس آنے کی اجازت دی جا سکے۔ ماہر شامیہ نے کہا کہ اگر تباہ شدہ طبی ڈھانچے کی بحالی کی جائے تو بڑی تعداد میں مریضوں کا علاج غزہ کے اندر ہی ممکن ہے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں فوری طور پر کھولی جائیں اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل یقینی بنائی جائے۔ رواں سال اپریل میں اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی ترقی 77 سال پیچھے چلی گئی ہے اور بحالی و تعمیرِ نو کے لیے 71 ارب ڈالرز سے زائد درکار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی 18 ماہ میں بنیادی خدمات، اہم انفرااسٹرکچر اور معیشت کی بحالی کے لیے 26 ارب ڈالرز کی ضرورت ہو گی۔ ادھر جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جبکہ امدادی سامان کی فراہمی پر بھی تنازع برقرار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہو چکا ہے تاہم جنگ کے خاتمے، اسرائیلی افواج کے انخلاء اور حماس کے ہتھیاروں کے مستقبل سمیت کئی اہم معاملات تاحال حل طلب ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments