اسرائیلی شہر حیفہ میں میزائل حملے میں سات منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، عمارت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے، 3 لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیفہ میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کے بعد امدادی ٹیمیں تین لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد تین افراد تاحال لاپتہ ہیں، خدشہ ہے کہ وہ عمارت کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، لاپتہ افراد میں دو بزرگ اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع