اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ لبنان، شام اور غزہ کے علاقوں پر قبضہ برقرار رکھے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان، شام اور غزہ کے علاقوں پر قبضہ جاری رکھے گا اور فوج زیر قبضہ علاقوں سے انخلاء نہیں کرے گی۔ کاٹز نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں "سیکیورٹی زون” چھوڑنے کی مخالفت کی اور مزید کہا کہ جب تک ضروری سمجھا جائے گا اسرائیلی فورسز شام اور غزہ میں اسی طرح کے علاقوں میں رہیں گی۔ دوسری جانب اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان اسرائیلی فوج کے مکمل اور فوری انخلا کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں بفرزون برقرار رکھنے اور حزب اللہ کے ہتھیار ڈالنے تک فوج پیچھے نہ ہٹانے پر بضد ہے۔ شدید اختلافات کے باعث امریکی محکمہ خارجہ میں آج ہونے والا مذاکرات کا حتمی مرحلہ ناکام ہو گیا، تعطل کے باوجود امریکا فریقین پر مرحلہ وار انخلا کے منصوبے پر اتفاق کےلیے دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع