امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا ایرانی حملے پر ردِ عمل سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے میری وابستگی غیر متزلزل ہے۔ کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف امریکا ہر ضروری اقدام کرے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی افواج اور مفادات کے دفاع کے لیے جو بھی اقدام ضروری ہو گا کریں گے۔ ایران کا اسرائیل پر حملہ، سیکڑوں میزائل داغ دیئے، لبنان سے بھی راکٹ حملے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔
Source: social media
بنگلہ دیش : حسینہ واجد حکومت کے خاتمے میں اقوام متحدہ کے دباؤ کا دخل نہیں تھا
’’ہم پر الزام مضحکہ خیز ‘‘، ایران کا شام میں واقعات کے پیچھے ہونے سے انکار
نہر سویز میں حوثیوں نے ٹینکر کو نشانہ بنا دیا ، مصری حکام
تہران اپنے فیصلے خود کرتا ہے:ایران کو ٹرمپ کے پیغام پر روس کا رد عمل
ہم آپ کو دولت مند بنا دیں گے ، ٹرمپ کی گرین لینڈ کے لوگوں کو پیش کش
کینیڈا کی سالمیت کو ہمسائے ملک سے خطرہ لاحق ہے: جسٹن ٹروڈو کا الوداعی خطاب