International

اسرائیل کی شمالی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

اسرائیل کی شمالی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

اسرائیل کی شمالی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے سرکاری حکام نے تصدیق کی ہےکہ اسرائیل نے ہفتے کے روز شمالی غزہ میں دو فضائی حملے کیے جن میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت الہیہ میں بھی بمباری کی جس میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں بھی حملے کیے۔ ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہےکہ اس نے مقبوضہ گولن کی پہاڑیوں کی جانب راکٹ فائر کیے جہاں اسرائیلی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں وعدہ کیا کہ ایران اسرائیلی حملے کے جواب میں صیہونی ریاست اور اس کے اتحادی امریکا کو ہر صورت جواب دے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارے دشمن اسرائیل اور امریکا کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ ایران کے خلاف جو کچھ کررہے ہیں اسے ان کا دندان شکن جواب ملے گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments