International

اسرائیل کی لبنان کے 12 علاقوں پر حملوں کی دھمکی

اسرائیل کی لبنان کے 12 علاقوں پر حملوں کی دھمکی

اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان کے 12 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو حملے کی دھمکی کے بعد فوری طور پر گھروں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کر دی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں الدویر، عرب سلیم، الشرقیہ (نبطیہ)، جبشیت، براشیت، صرفند، دونین، بریقہ، قاقعیہ الجسر، القصیبہ (نبطیہ) اور کفر سیر شامل ہیں۔ فوج نے ہدایت کی ہے کہ شہری کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حزب اللہ کے خلاف آپریشنز کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 41 افراد شہید ہو گئے ہیں، جبکہ صرف ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لبنان میں پچھلے 2 ماہ میں شہداء کی تعداد 2 ہزار 659 ہوگئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments