سعودی عرب، مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، فلسطین، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے نام نہاد ’’ صومالی لینڈ ‘‘ میں اسرائیل کی جانب سے سفارتی ایلچی کی تقرری کے اعلان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان وزرائے خارجہ نے اسے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں ریاستوں کی وحدت کو متاثر کرنے یا ان کی خودمختاری کو کم کرنے والے تمام یک طرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کی جائے گی۔ صومالی ریاست کے ان جائز اداروں کی حمایت کی جائے گی جو صومالی عوام کی مرضی کے واحد ترجمان ہیں۔ دس ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے تاسیسی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ ایک خطرناک مثال ہے جو ہارن آف افریقہ کے خطے میں استحکام کو سبوتاژ کرے گی اور اس کے مجموعی طور پر علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے اسرائیل نے ’’ صومالی لینڈ ‘‘ کے علاقے میں اپنے پہلے سفیر کی تقرری کا اعلان کیا تھا، جبکہ مقدیشو کا اصرار ہے کہ یہ جمہوریہ کے خود مختار علاقوں کا ایک اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میخائل لوٹیم کو، جو براعظم افریقہ کے لیے موبائل اقتصادی سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس علاقے میں غیر مقیم سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ صومالیہ نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے صومالیہ کے شمال مغربی علاقے یا جسے ’’ صومالی لینڈ ‘‘ کہا جاتا ہے میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے حالیہ اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ صومالی وزارت خارجہ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ اقدام صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون کے قواعد بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر، افریقی یونین کے تاسیسی اصولوں، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے اصولوں سے متصادم ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی