اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ کو خالی کرنے کی درخواست کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان طیاروں کی منتقلی کے حوالے سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے بن گوریان ایئر پورٹ سے ایندھن بردار جہاز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے ہی بن گوریان ایئر پورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مزید 20 فوجی طیارے ہٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔ اسرائیل نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ موسمِ گرما میں شہری پروازوں میں خلل کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق امریکی ایندھن بردار جہازوں نے مسافر پروازوں کی آمد و رفت کو متاثر کیا ہے۔ اسرائیل نے درخواست کی ہے کہ بن گوریان ایئر پورٹ پر موجود فوجی طیاروں کی تعداد کم کی جائے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع