اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر صور اور اس کے گردونواح کے مکینوں کو دوبارہ خبردار کیا ہے کہ وہ ان علاقوں کو خالی کر دیں۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے شہر کے چار محلوں بشمول برج الشمالی کیمپ کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ حزب اللہ کی سرگرمیاں اسرائیلی فوج کو ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے پر "مجبور" کر رہی ہیں۔ اسرائیلی احکامات کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، تاہم اب بھی صور میں تقریباً 20 ہزار افراد مقیم ہیں، جن میں پڑوسی دیہات سے آنے والے 15 ہزار پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ انتباہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب صور کے علاقے 'الحوش' میں دو عمارتوں پر ہونے والے حملوں کے بعد سامنے آیا، جس میں وہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ وزارت صحت کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں 11 شہری زخمی ہوئے، جن میں لبنانی سول ڈیفنس کے تین امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ہفتے کی صبح لبنان میں حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ "اسرائیلی فورسز نے بیروت میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔" اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان اور مغربی بقاع پر بھی حملے جاری رکھے۔ اس دوران جنگی طیاروں نے جزین کے علاقے القطرانی، تبنین اور برج الشمالی پر بمباری کی۔ مزید برآں، صور کی بندرگاہ پر مچھیرے کی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کشتیوں اور بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا۔ 'الحوش' کے علاقے میں ہونے والے ایک حملے سے "لبنانی اطالوی ہسپتال" کی عمارت کو بھی سخت نقصان پہنچا۔ قبل ازیں ہفتے کو علی الصبح اسرائیلی طیاروں نے برج الشمالی اور الحوش کے درمیانی علاقے پر شدید حملے کیے، جبکہ طیردبا، العباسیہ اور المنصوری کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، صور میں سول ڈیفنس سینٹر کے سربراہ اور دو دیگر اہل کار امدادی کارروائیوں کے دوران معمولی زخمی ہوئے اور دم گھٹنے کی شکایت پیدا ہوئی۔ محکمہ صحت کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے بیان کے مطابق، صور کے علاقے الحوش پر ہونے والے دو حملوں میں ابتدائی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے، جبکہ صور کے قصبے 'معرکہ' پر ہونے والے حملے میں 10 شہری زخمی ہوئے۔ وادیِ بقاع میں اسرائیلی طیاروں نے گذشتہ رات اور آج صبح مغربی بقاع پر کئی حملے کیے، جن میں سے تین حملے 'سحمر' اور ایک 'مشغرہ' پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع