اقوامِ متحدہ کی ایک کمیٹی نے جمعہ کو کہا ہے کہ مہلک حملوں کے سزا یافتہ فلسطینیوں کو پھانسی کی اجازت دینے کے لیے سزائے موت کا نیا اسرائیلی قانون ان کے خلاف نسلی امتیاز برقرار رکھتا ہے۔ یہ قانون انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے مترادف ہے، نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق اقوامِ متحدہ کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا۔ مارچ میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے منظور کردہ نئے قانون کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے اُن فلسطینیوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت کا سامنا کرنا ہو گا جو "دہشت گردی" کے زمرے میں آنے والے مہلک حملوں کے مرتکب قرار پائیں گے۔ کمیٹی نے کہا کہ "نیا قانون انسانی حقوق کے لیے ایک شدید دھچکا ہے۔" کمیٹی نے کہا، یہ قانون "صرف فلسطینیوں پر عائد ہوتا" اور حتمی فیصلہ آنے کے بعد پھانسی کے لیے 90 دن کی آخری تاریخ مقرر کرتا ہے۔ مزید برآں کمیٹی نے کہا، اسرائیل کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ تمام فلسطینی نظربندوں کو "قانون کے سامنے مساوی سلوک، شخصی حفاظت، تشدد یا جسمانی اذیت سے تحفظ اور انصاف تک رسائی کے حقوق کی ضمانت ملے۔" کمیٹی نے اسرائیل سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ "فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز اور انہیں تنہا کر دینے والی تمام پالیسیاں اور طرزِ عمل ختم کیے جائیں۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ممالک کو یہ "یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے وسائل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں اور طرزِ عمل کے نفاذ یا ان کی حمایت کے لیے استعمال نہ ہوں۔" اٹھارہ آزاد ماہرین کی کمیٹی 182 ریاستوں کی طرف سے نسلی امتیاز کی تمام اقسام کے خاتمے کے کنونشن کی پابندی اور تعمیل کی نگرانی کرتی ہے۔ یہ کنونشن 1969 میں نافذ ہوا جس کے تحت رکن ممالک کو نسلی امتیاز اور مخصوص گروہ کے لوگوں کو علیحدہ کر دینے کے طریقے ختم کرنا اور قانون کے سامنے نسل، رنگ یا ذات، قوم یا نسلی بنیاد پر امتیاز کے بغیر مساوات کی ضمانت دینا ضروری ہے۔ اسرائیل نے 1979 میں اس کنونشن کی توثیق کی تھی۔ مارچ میں اقوامِ متحدہ کے حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اسرائیل کے نئے قانون کو "ظالمانہ اور امتیازی" قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اس کا اطلاق ایک "جنگی جرم ہو گا۔"
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی