International

اسرائیل کا مسجدِ اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا ناقابلِ قبول قرار

اسرائیل کا مسجدِ اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا ناقابلِ قبول قرار

، مصر، اردن، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب,پاکستان اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کا مسجدِ اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔ اس حوالے سے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیے گئے ہیں اور مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں رمضان میں مسجدِ اقصیٰ کے دروازے بند رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اردن کے محکمۂ اوقاف کو مسجدِ اقصیٰ کے امور کا واحد مجاز ادارہ قرار دینے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے اسرائیلی اقدامات روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments