International

اسرائیل کا معاہدہ طے ہونے کے بعد لبنان پر پھر حملہ

اسرائیل کا معاہدہ طے ہونے کے بعد لبنان پر پھر حملہ

لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدہ طے ہونے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر پھر حملہ کردیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللّٰہ کا زیر زمین عسکری انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیل نے حملے سے قبل امر یکا کو آگاہ کر دیا تھا۔ کارروائی میں 200 میٹر لمبی سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا تھا۔ نیتن یاہو نے معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایران اور حزب اللّٰہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments