جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران ایک اسرائیلی ڈرون نے لبنانی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے آج ہفتے کے روز اطلاع دی کہ ایک ڈرون نے الخردلی-نبطیہ روڈ پر فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وسام صبرا نامی بریگیڈیئر اور ان کے ہمراہ موجود ایک اور فوجی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "لبنان اور اس کے عوام پر جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں الخردلی-نبطیہ روڈ پر ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے والے وحشیانہ اسرائیلی حملے میں ایک افسر سمیت کئی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔" یہ ہدفی حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گذشتہ مدت کے دوران جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے تھم نہیں سکے، حالانکہ بدھ کو واشنگٹن میں اسرائیلی اور لبنانی وفود کے درمیان براہ راست مذاکرات کے چار دور کے بعد امریکہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی تجویز پر اتفاق کا اعلان کیا تھا۔ ادھر حزب اللہ نے اسرائیلی بم باری کا جواب دیتے ہوئے "شمالی اسرائیل" کی جانب میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے اور جنوبی لبنان کے قصبوں میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع