اسرائیل نے غزہ میں حالیہ فضائی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلیٰ انٹیلیجنس عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) اور داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں دعویٰ کیا کہ حماس کا ایک اعلیٰ انٹیلیجنس عہدیدار فضائی حملے میں شہید ہوگیا ہے، عہدیدار پر 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کا الزام تھا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شہید ہونے والے شخص کا نام ایاد احمد عبد الرحمٰن شمبری ہے جو حماس کے انٹیلیجنس ڈویژن میں چیف آف آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ شمبری اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کیلیے انٹیلیجنس جمع کرنے میں ایک مرکزی کردار تھا اور وہ علاقے میں موجود اسرائیلی افواج کیلیے خطرہ بنا ہوا تھا۔ غزہ کے سول ڈیفنس کے مطابق شہر کے مغربی علاقے الریمال میں ایک گاڑی پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں میں شمبری کا بیٹا صلاح بھی شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بچہ ایک ایسے شخص کو نشانہ بناتے ہوئے شہید ہوا جو اسرائیلی فوجیوں کیلیے خطرہ تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں کارروائی کے دوران انہوں نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا جو یلو لائن کے قریب سے فوجیوں کی طرف بڑھ رہا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی