International

اسرائیل کا فضائی حملہ، حماس کے ترجمان معجزانہ طور پر محفوظ رہے

اسرائیل کا فضائی حملہ، حماس کے ترجمان معجزانہ طور پر محفوظ رہے

اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان کو فضائی حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم غزا کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی قاتلانہ کوشش میں بال بال بچ نکلے، تاہم اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ غزہ میں اس حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، حازم قاسم حملے میں محفوظ رہے، جبکہ ان کے معاون محمد الفیومی شہید ہوگئے۔ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے گزشتہ دو دنوں کے دوران غزہ میں الگ الگ کارروائیوں میں حماس کے دو سینئر مزاحمت کاروں کو شہید کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments