: اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات پر دوسری بار فضائی حملے میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے آج دوسری بار بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا ہدف حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر مالک بالو تھے۔ یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے جدید ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی ادھر، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فوج کو اس کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ نیتن یاہو نے ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ رضوان فورس اسرائیلی علاقوں پر فائرنگ اور اسرائیلی دفاعی افواج کے فوجیوں کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، کسی بھی دہشتگرد کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے اسرائیل کا طویل ہاتھ ہر دشمن اور قاتل کو پکڑ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شمال کے رہائشیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، ہم ایسا ہی کر رہے ہیں اور ایسا ہی کرتے رہیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی