International

اسرائیل کے شمال میں حزب اللہ کا راکٹ حملہ ، بجلی منقطع اور آگ بھڑک اٹھی

اسرائیل کے شمال میں حزب اللہ کا راکٹ حملہ ، بجلی منقطع اور آگ بھڑک اٹھی

لبنانی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے شمال میں ایک فضائی دفاعی اڈے کو کیٹوشیا راکٹوں سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ اڈا صفد شہر سے 12 کلو میٹر دور ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے جمعے کی صبح بتایا کہ لبنان کی سمت سے راکٹوں کی بارش ہونے کے بعد صفد شہر اور بیریا ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ یہ دونوں علاقے بالائی جلیل میں واقع ہیں۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں بیریا کے جنگل میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگل میں آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صفد کے علاقے میں خطرے کے سائرن سنائی دیے جانے کے بعد لبنان سے 20 کے قریب راکٹ اسرائیل کی سمت داغے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق زیادہ تر راکٹوں کو فضا میں روک دیا گیا جب کہ بقیہ راکٹ کھلے علاقوں میں گرے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو کلپوں میں صفد اور بیریا پر راکٹوں کے داغے جانے کی کارروائیاں دکھائی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ سات اکتوبر (2023) کے بعد سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر تقریبا روزانہ کی بنیاد پر لڑائی دیکھی جا رہی ہے۔ اس ٹکراؤ کے نتیجے میں اب تک لبنان میں کم از کم 610 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 394 حزب اللہ کے ارکان اور 135 شہری شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ہزاروں لبنانی شہری بم باری کے نتیجے میں اپنے گھروں کو چھوڑنے اور جنوبی لبنان سے کوچ کرنے پر مجبور ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں حکام کے مطابق حزب اللہ کے حملوں میں اب تک کم از کم 24 فوجی اور 26 شہری مارے جا چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments