International

اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کا کوئی امکان نہیں: لبنانی صدر

اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کا کوئی امکان نہیں: لبنانی صدر

لبنان کے صدر جوزف عون نے اس امکان کو سرے سے رد کر دیا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات قائم کرے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کہی۔ جب وہ اپنے جنوبی پڑوسی اسرائیل کے ساتھ پر امن تعلقات کے لیے اپنے کھلے پن کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ لبنان کے جنوبی پڑوسی اسرائیل نے اب بھی لبنان کے کئی جنوبی حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اسرائیلی فوج لبنانی علاقوں کو خالی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ صدر نے اس امر کا اظہار اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے حالیہ ایک بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا جس میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے لبنان و شام کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کی نارملائزیشن کے بارے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ تاہم جوزف عون نے جمعہ کے روز اس بارے میں دو ٹوک انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی موجودہ خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments