International

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا تعلق ایران، امریکہ بات چیت سے نہِیں: لبنانی صدر

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا تعلق ایران، امریکہ بات چیت سے نہِیں: لبنانی صدر

لبنان کے صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا تعلق امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات یا ’کسی اور قسم کی بات چیت‘ سے نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے اگلے دور میں لبنانی وفد کی قیادت امریکہ میں لبنان کے سابق سفیر سائمن کرم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ لبنان کی جانب سے اس مشن میں نہ تو کوئی اور شریک ہوگا اور نہ ہی ان کی جگہ لے گا۔ لبنانی صدر کے مطابق مذاکرات کے مقاصد میں عسکری کارروائیوں کا خاتمہ‘ لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی ’قبضے کا خاتمہ‘ اور لبنان کی ’بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جنوبی سرحدوں‘ تک اس کی فوج کی تعیناتی شامل ہے۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی لبنان کے مطالبات کو پوری طرح سے سمجھتے ہیں اور مذاکرات کے اگلے دور کی راہ ہموار کرنے میں مدد کی ہے۔ لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ ’پوری امید ہے کہ ہم لبنان کو بچانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔‘ تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر (6.2 میل) اندر تک تعینات رہے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments