International

اسرائیل کے ساتھ کویت، اردن، بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب

اسرائیل کے ساتھ کویت، اردن، بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ کویت، اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب کویت میں آج کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں فیول ٹینک کو نقصان پہنچا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ کویت کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حملے سے صرف محدود نقصان ہوا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادارے کے ترجمان عبداللہ الراجحی کے مطابق واقعے کے فوراً بعد متعلقہ حکام نے ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے جبکہ فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر تعینات کر دیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments