ایرانی پاسداران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ جاری کر دی۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بیرونِ ملک کارروائیوں کے ذمے دار ونگ قدس فورس کے سربراہ نے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بصورتِ دیگر اسے 2000ء میں ہونے والے غیر مشروط انخلا جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی جارحیت اور قبضے سے باز نہ آیا تو اسے ذلت اور شکست کے ساتھ خطے سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اگر تم اپنی مرضی سے جنوبی لبنان سے نہ نکلے تو 2000ء کی وہی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جائے گی، جب تم اس سر زمین سے ذلت کے ساتھ فرار ہوئے تھے، فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔ یاد رہے کہ لبنان میں ہر سال 25 مئی کو لبریشن ڈے (لبنان) منایا جاتا ہے، جو 2000ء میں اسرائیلی افواج کے جنوبی لبنان سے انخلاء کی یاد میں منایا جانے والا قومی دن ہے۔ اس انخلاء کو لبنان میں 22 سالہ موجودگی کے خاتمے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جسے خطے کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا جاتا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع