International

اسرائیل : جبری بھرتی کے خلاف احتجاج میں فوجی بھرتی مرکز کے سامنے بھگدڑ مچ گئی

اسرائیل : جبری بھرتی کے خلاف احتجاج میں فوجی بھرتی مرکز کے سامنے بھگدڑ مچ گئی

اسرائیل میں جبری بھرتی کے خلاف احتجاج میں فوجی بھرتی مرکز کے سامنے بھگدڑ مچ گئی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج میں جبری بھرتی کے خلاف یہودی فرقہ حریدی نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ریل سروس بند کرنے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، اس موقع پر اسرائیلی پولیس، جن میں گھڑ سوار دستے بھی شامل تھے نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق جب مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا تو حالات بگڑ گئے اور احتجاج تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments