International

اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا، دفاعی نظام ناکام، ملبے سے 4 لاشیں برآمد

اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا، دفاعی نظام ناکام، ملبے سے 4 لاشیں برآمد

اسرائیل کے مرکز میں متعدد علاقے دھماکوں سے لرز اُٹھے، گزشتہ رات سے لبنان اور ایران سے متواتر حملے کیے گئے، حیفہ میں میزائل حملے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اسرائیلی شہر حیفہ میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں، جبکہ ایک اور حملے میں مزید افراد زخمی ہوئے اور نقصان بڑھ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، پیر کے روز کئی گھنٹوں پر محیط پیچیدہ آپریشن کے بعد دو افراد کو ملبے سے مردہ حالت میں نکالا گیا، بعد ازاں ایک 40 سالہ مرد اور 35 سالہ خاتون کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئیں، آخری لاش حملے کے تقریباً 18 گھنٹے بعد نکالی گئی۔ ابتدائی طور پر چار افراد لاپتہ قرار دیے گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا اور اس کے گرنے کا خطرہ موجود تھا۔ تحقیقات کے مطابق میزائل کا وار ہیڈ جس میں سیکڑوں کلوگرام بارودی مواد موجود تھا، ٹکرانے کے وقت پھٹا نہیں، تاہم شدید رفتار (کائنیٹک انرجی) کے باعث عمارت کی کئی منزلیں منہدم ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اگر وارہیڈ پھٹ جاتا تو نہ صرف پوری عمارت بلکہ اردگرد کے مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہو سکتے تھے۔ ریسکیو حکام نے اس آپریشن کو جنگ کے دوران سب سے مشکل کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا، کیونکہ عمارت کے مزید گرنے کا خطرہ ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل فضا میں ہی ٹکڑوں میں بکھر گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کا راستہ تبدیل ہو گیا اور دفاعی نظام اسے نشانہ بنانے میں ناکام رہا، دوسرا حملہ پیر کی صبح کیا گیا، جس میں ایک اور ایرانی میزائل نے اسی علاقے کو نشانہ بنایا، اس بار کلسٹر وارہیڈ استعمال کیا گیا، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ مختلف مقامات پر چھوٹے دھماکے ہوئے، جن سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments