امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللّٰہ سے محفوظ رکھ سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں اور اس سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن قائم ہونے کا قوی امکان ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں اگر روسی صدر شرکت کرتے ہیں تو یہ بہت مددگار ثابت ہوگا۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی