واشنگٹن (04 جون ): امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہو گئے۔ روئٹرز کے مطابق امریکی انتظامیہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے باہمی دشمنی کے خاتمے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جس سے ایران کے خلاف جاری امریکی-اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے وسیع تر معاہدے کی امیدوں کو تقویت ملی ہے۔ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو جزوی طور پر اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کے خاتمے سے مشروط کر رکھا تھا۔ اس سے قبل ایران نے کویت پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہاں کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوئے، جب کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب کارروائیاں کیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا انحصار ایران نواز تنظیم حزب اللہ کی جانب سے مکمل جنگ بندی اور جنوبی لیطانی سیکٹر سے اس کے تمام اہلکاروں کے انخلا پر ہوگا۔ دونوں فریق گزشتہ ماہ بھی جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے، تاہم جھڑپیں جاری رہیں۔ اسرائیل نے مارچ میں حزب اللہ کے خلاف لبنان میں کارروائی شروع کی تھی، جس نے ایران کی حمایت میں سرحد پار حملے کیے تھے۔ کویت اور آبنائے ہرمز میں حالیہ حملوں نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی کو ایک بار پھر آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ ان واقعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فی صد اضافہ ہوا، جب کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد بھی آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے کویت کے ہوائی اڈے کو نشانہ نہیں بنایا اور تباہی کا ذمہ دار امریکی دفاعی میزائلوں کو قرار دیا، جو اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔ تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرونز نے جان بوجھ کر ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے، فریقین نے آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اور دونوں کے درمیان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج جنگ دوبارہ شروع کرنے اور کسی بھی وقت اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تو مسلح افواج فیصلہ کن جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یا تو ایران اور لبنان میں جنگ بند ہو جائے گی یا کسی بھی ملک میں نہیں رکے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع