International

اسپین نے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی

اسپین نے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی

میڈرڈ: اسپین نے ایران پر حملے کرنے والے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق اس سے پہلے اسپین مشترکہ فوجی اڈے کے استعمال کی اجازت سے بھی انکارکرچکا ہے۔ اسپین کے وزیردفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کیخلاف اپنے اڈے، فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دینگے۔ واضح رہے کہ اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے ایران کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنگ کا میدان بنیں گے۔ شاہ عبداللہ دوم نے عمان کے قصرِ الحسینیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کا واحد راستہ مذاکرات اور سیاسی حل ہی ہے، اور دو ٹوک الفاظ میں اپنی بات کا اعادہ کیا کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دے گا، نہ ہی جنگ کا میدان بنے گا، مملکت کی سیکیورٹی اور اس کے شہریوں کا تحفظ ہر چیز پر مقدم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments