International

اسماعیل بقائی ایران کی امریکہ سے مذاکراتی ٹیم کے ترجمان مقرر

اسماعیل بقائی ایران کی امریکہ سے مذاکراتی ٹیم کے ترجمان مقرر

ایران کی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے ایک حکم نامے کے ذریعے اسماعیل بقائی کو ٹیم کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ اسماعیل بقائی اس وقت ایرانی وزارتِ خارجہ کے بھی ترجمان ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے بعد ہونے والے پہلے مذاکراتی دور میں، جو اسلام آباد میں منعقد ہوا، اسماعیل بقائی ایرانی وفد کے رکن کے طور پر پاکستان گئے تھے۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران پاکستان کے وزیر داخلہ کے دورہ ایران کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اہم بات چیت جاری رہی۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی (فارس) کے مطابق مذاکرات کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے تجاویز کا جائزہ لینا تھا۔ دوسری جانب امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سویڈن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران جا رہے ہیں، ان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ہے ایران سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments