International

اسلحے ذخائر کی بحالی میں چند مہینوں سے لے کر چند برس تک لگ سکتے ہیں: امریکی وزیرِ دفاع

اسلحے ذخائر کی بحالی میں چند مہینوں سے لے کر چند برس تک لگ سکتے ہیں: امریکی وزیرِ دفاع

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس کے ارکان کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اور حالیہ برسوں میں دیگر فوجی تنازعات کے نتیجے میں استعمال ہونے والے امریکہ کے اسلحہ ذخائر کی بحالی میں ’چند مہینوں سے لے کر کئی برسوں‘ تک لگ سکتے ہیں۔ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارک کیلی کی جانب سے سینیٹ کے فلور پر پیٹ ہیگسیتھ سے سوال کیا گیا کہ یہ ہتھیار دوبارہ بنانے میں کتنا وقت درکار ہو گا۔ ہیگستھ کا کہنا تھا: ’ان میں سے کئی کارروائیوں میں ہم اپنے بہترین ہتھیار استعمال کرتے ہیں، اور بڑی تعداد میں کرتے ہیں۔ اسی طرح انٹرسیپٹرز بھی استعمال ہوتے ہیں۔ یہ گولہ بارود راتوں رات تیار نہیں کیا جا سکتا۔‘ سینیٹر کیلی کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ درخواست سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمۂ دفاع کو اس مسئلے کا ادراک ہے، اور انھوں نے ان نظاموں کی بحالی کے لیے ایک واضح ٹائم لائن کا مطالبہ کیا ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے جواب دیتے ہوئے کہا، ’یہی وہ سوال ہے جو پوچھے جانے کی ضرورت ہے۔‘ انھوں نے زور دیا کہ اسلحے ذخائر کی بحالی میں ہتھیاروں کے نظام کی نوعیت کے لحاظ سے چند مہینوں سے لے کر چند برس تک لگ سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments