پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کو ناکارہ بنا کر مار گرایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون مقامی نوعیت کا تھا جو افغانستان سے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کو کچھ دیر پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔ جمعہ کی شام اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم، فیض آباد کے مقام پر فضا میں پرواز کرنے والے مشکوک ڈرون کو گرا دیا گیا، جس کے بعد دھماکے کی آواز سنائی دی۔ اطلاعات کے مطابق مشکوک ڈرون کو ناکارہ بنا کر گرایا گیا، جس کے بعد اسلام آباد کی فضائی حدود کلیئر قرار دی گئی اور ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق بحال کر دی گئی۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بنا پر کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشن میں معمولی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں اب معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ اردو نیوز نے جب اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے اسلام آباد میں ڈرون گرنے کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جس کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ تین ہفتوں سے سرحدی کشیدگی جاری ہے اور پاکستان ایئر فورس نے گزشتہ روز بھی افغانستان کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے ہیں جبکہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملے کیے جانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ید رہے کہ رواں برس فروری میں بھی افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں چند ڈرونز بھیجے گئے تھے جنہیں مار گرایا گیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ